سردیاں ٹھیک سے آئی بھی نہیں اور گیس نایاب ہوگئی ۔۔ نگراں حکومت نے گیس کی قیمت میں کتنا اضافہ کردیا؟

image

غریب عوام کی کمر توڑنے کے لئے ایک اب سردی میں سوئی گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے۔ ویسے تو سوئی گیس سردیوں میں نایاب ہوجاتی ہے اور صرف کچھ دیر کو میسر آتی ہے لیکن اب وفاقی حکومت کی جانب سے اس کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں۔

پٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا البتہ ماہانہ25سے90مکعب میٹر تک گیس کے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے قیمت نہیں بڑھائی گئی۔

جبکہ پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فکس چارجز10سے بڑھا کر400روپے بڑھا دیے گئے ہیں اور نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے گیس نرخ میں 172 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق ماہانہ25مکعب میٹر صارفین کیلئے قیمت200سے بڑھا کر300روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔ اس کے علاوہ ماہانہ60مکعب میٹر استعمال پر گیس قیمت300سے بڑھ کر 600روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، ماہانہ100 مکعب میٹر استعمال پر گیس کی قیمت400سے بڑھا کر 1000روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.