کراچی میں ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں کے جال میں کروڑ روپے مالیت کی سوا مچھلیاں پھنس گئیں، غریب ماہی گیر شکار کے بعد راتوں رات کروڑ پتی بن گئے۔
بھاری مالیت کی مچھلی جال میں آنے پر ماہی گیروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، ماہی گیروں نے سوا مچھلی کراچی فش ہاربر پر 70 کروڑ روپے میں فروخت کیں۔ سوا کا شکار کرنے والے ماہی گیر کا کہنا تھا کہ یقین نہیں آرہا ہے کہ قیمتی مچھلی میرے جال میں پھنس گئی ہے۔
گزشتہ سال ستمبر میں ابراہیم حیدری میں نایاب ’ہیرا‘ مچھلی کا بڑا جھنڈ شکار کے دوران ماہی گیروں جال میں پھنس گیا تھا جبکہ گزشتہ سال دسمبر میں ٹھٹھہ کے ماہی گیر نے نایاب مچھلی سوا کا شکار کیا تھا۔
نایاب سوا مچھلی کا گوشت ایک ہزار روپےکلو ہے تاہم اس کے انتہائی قیمتی ہونے کی وجہ یہ ہے کہ سوا مچھلی کے پیٹ سے نکلنے والی چربی سے آپریشن کا دھاگا بنتا ہے جس کی وجہ سے ایک سوا مچھلی کی قیمت 70 لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک ہے۔