جیسے پوری دنیا سے بال جمع کرلئے اور ۔۔ خاتون نے 11 دن میں کتنی بڑی وگ بنالی؟

image

وگ گنجوں کیلئے ہی نہیں بلکہ بالوں کو مختلف انداز سے بنانے کی شوقین خواتین کیلئے بھی ہمیشہ سے بہت اہمیت کی حامل رہی ہے، خواتین اکثر تقریبات کیلئے مختلف رنگوں اور ڈیزائنز کی وگ لگانا پسند کرتی ہیں  اور ایسی ہی ایک نائیجیرین ایک خاتون نے 11 دن میں دنیا کی سب سے لمبی وگ بنالی ہے۔

نائیجیرکی اس خاتون نے 11 دن میں ہاتھ سے 1152 فٹ اور 5 لمبی وِگ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے جس کی گینیزبک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی تصدیق کردی ہے۔گینیز بک کے مطابق ہیلن ولیم نامی خاتون نے ہاتھ سے دنیا کی سب سے بڑی وگ بنا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

ہیلن وگ سازی کے پیشے سے تقریباً آٹھ سال سے وابستہ ہیں اور ہر ہفتے 50 سے 300 کے درمیان وگ تیار کرتی ہیں جبکہ انہوں نے سیکڑوں طلبا کی تربیت کی ہے جبکہ ہزاروں وگ بنائی ہیں۔

وگ بنانےکا عالمی ریکارڈ بنانے کے حوالے سے ہیلن ولیم کا کہنا تھا کہ دنیا کی سب سے لمبی وگ بنانے کے لیے مواد کو ڈھونڈنا آسان نہیں تھا۔ وگ سازی کے تجربے نے ان کی اس کارنامے میں بہت مدد کی۔اس کارنامے کے لیے بالوں کے 1000 بنڈل، بالوں کے اسپرے کے 12 کین، ہیئر گلو کی 35 ٹیوب اور 6250 بالوں کی کلپس کا استعمال کیا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.