50 سالوں سے صرف پانی پی کر زندہ ہیں ۔۔ یہ خاتون کون ہیں جنہوں نے کئی برسوں سے کچھ کھایا نہیں اور صرف پانی پر کیسے زندہ ہیں؟

image

سوشل میڈیا پر ایسے کئی لوگوں کی خبریں وائرل ہوتی ہیں جن کے بارے میں مشہور ہوتا ہے کہ وہ کئی سالوں سے بغیر کچھ کھائے زندگی گزار رہے ہیں اور صرف پانی پر گزارہ کر رہے ہیں۔

ایک خاتون کے بارے میں آپ کو بتانے جا رہے ہیں جن کا دعویٰ ہے وہ 50 سالوں سے صرف سافٹ ڈرنکس اور پانی پر زندہ ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویتنام کی رہائشی 75 سالہ خاتون نے 50 برسوں میں کوئی کھانا نہیں کھایا بلکہ صرف پانی اور میٹھے مشروبات پر زندہ ہیں۔

ویتنام کے صوبہ کوانگ بن میں Loc Ninh کمیون سے تعلق رکھنے والی محترمہ بوئی تھی لوئی اپنی عمر کے لحاظ صحت مند زندگی گزار رہی ہیں جس کی وجہ سے ان کی خوراک جان کر زیادہ حیرانی ہوتی ہے۔

بزرگ خاتون نے اپنے حوالے سے بتایا کہ وہ نصف صدی سے پانی اور سافٹ ڈرنکس پی کر زندہ ہیں اور وہ کبھی ٹھوس کھانے کی خواہش نہیں کرتیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ سب 1963 میں اس وقت شروع ہوا جب وہ اور دوسری خواتین جنگ کے دوران زخمی ہونے والے فوجیوں کے علاج کے لیے پہاڑ پر چڑھ رہی تھیں۔ وہ بے ہوش ہو گئی تھیں، مگر معجزاتی طور پر وہ بچ گئیں لیکن اس کے بعد وہ پہلے جیسی نہیں رہیں۔

ہوش میں آنے کے بعد کئی دنوں تک انہوں نے کچھ نہیں کھایا۔ ان کے دوستوں نے اس دوران انہیں صرف میٹھا پانی دینا شروع کردیا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.