ایک غلطی سے خاتون مالا مال لیکن ۔۔ بینک نے خاتون کے اکاؤنٹ میں کتنی بڑی رقم جمع کروادی کہ بینک کا سسٹم ہی بیٹھ گیا؟

image

امیر ہونا ہر انسان کی اولین خواہش ہوسکتی ہے، کچھ لوگ زندگی بھر دولت جمع کرنے کی کوشش میں لگے رہے ہیں اور کچھ لوگ قسمت کی دیوی کی مہربانی سے امیر ہوجاتے ہیں لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو دوسروں کی غلطی سے دولت مند ہوجاتے ہیں لیکن غلطی کا احساس ہونے پر واپس غریب ہوجاتے ہیں، جیسا کہ ملائیشیا میں ایک خاتون کے ساتھ ہوا۔

حفیظہ عبداللہ نامی ملائیشین خاتون نے بتایا کہ اس کے بینک نے غلطی سے اس کے اکاؤنٹ میں تقریباً 86 ملین ڈالر جمع کر دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حفیظہ عبداللہ نے وضاحت کی کہ بینکنگ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے غلط ڈپازٹ ہوا لیکن چونکہ رقم اتنی زیادہ تھی، سسٹم میں خرابی پیدا ہوگئی، اس کا بینک اکاؤنٹ منجمد کردیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ میرا ذاتی اکاؤنٹ بلاک ہو گیا اور کمپنی کا اکاؤنٹ ناقابل استعمال ہونے کی وجہ سے بینک کے چکر کاٹنے پڑ رہے ہیں۔بلومبرگ کے مطابق Maybank نے واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے خاتون کاحل کر لیا ہے۔

خاتون نے اپنے اکاؤنٹ میں جمع رقم کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے۔سوشل میڈیا پر واقعہ کی خبر وائرل ہونے پر صارفین نے شدید حیرت کا اظہار کیا ہے ۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.