آپ ہی نہیں پھسلتے بلکہ ۔۔ کینیڈا میں صابن کی ٹکیوں سے کیسے بلڈنگ کی جگہ ہی بدل گئی؟

image

نہاتے ہوئے صابن سے پھسل گر کرنا ایک عام سے بات سمجھی جاتی ہے لیکن کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ صابن کی مدد سے پوری بلڈنگ پھسل جائے نہیں سنا تو ہم بتاتے ہیں کہ کیسے کینیڈا میں کیسے ایک عمارت کو صابن کی ٹکیوں کی مدد سے دوسری جگہ منتقل کیا گیا۔

کینیڈا میں ایک تعمیراتی کمپنی نے صابن کی 700 ٹکیوں کی مدد سے ایک سابقہ ہوٹل کی عمارت کو ایک جگہ سے ہٹا کر دوسری جگہ منتقل کیا۔کمپنی نے اس عمارت کو سرکا کر نئی بنیادیں ڈالنے کے منصوبے کا اعلان کیا تاکہ اس کو ایک باقاعدہ منصوبے کے تحت بنائی گئی عمارت کے ساتھ جوڑا جاسکے۔

220 ٹن وزنی عمارت کو ایس رشٹن کنسٹرکشن نامی کمپنی کے عملے نے کامیابی کے ساتھ سرکایا اور اس کی ویڈیو فیس بک پر شیئر کی۔کمپنی کے مالک شیلڈن رشٹن کا کہنا تھا کہ ایلم ووڈ کو ایک اسٹیل فریم پر 30 فی صد تک دو ایکسکیویٹر اور دو ٹو ٹرک کی مدد سے کھینچا گیا اور اس کام کے لیے رولرز استعمال کرنے کے بجائے ٹیم نے صابن کی 700 ٹکیاں استعمال کی۔

1826 میں بنائی گئی ہیلیفیکس ایلم ووڈ بلڈنگ کو 1896 میں وکٹورین ایلم ووڈ ہوٹل میں بدل دیا گیا تھا۔ 2018 میں اس عمارت کو منہدم کیا جانا تھا لیکن گلیکسی پراپرٹیز نے اس عمارت کو خرید کر بچایا تھا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.