رشوت خور کو نوٹوں سے بھر دیا اور ۔۔ رشوت مانگنے والے سرکاری افسر کو کیسے شرمندہ کیا گیا؟ دیکھئے ویڈیو

image

پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی کرپشن کا ناسور بری طرح پھیل چکا ہے اور سرکاری محکموں میں کوئی بھی کام رشوت کے بغیر ناممکن سمجھا جاتا ہے تاہم بھارت میں رشوت مانگنے والے سرکاری افسر کے خلاف ایسا احتجاج کیا گیا کہ انوکھے احتجاج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

جگتیال ضلع کے میڈی پلی منڈل کے ماہی گیرسوسائٹی کے قیام کی اجازت کے لئے کئی دنوں سے سرکاری عہدیدار دامودر کے دفتر کے چکر کاٹ رہے تھے۔معاملے کو حل کرنے کے لئے رشوت خور عہدیدار کی جانب سے ان لوگوں سے 50 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا گیا۔

برہم متاثرین نے کلکٹریٹ پہنچ کر ضلع کلکٹر سے شکایت کی۔اس موقع پر جیسے ہی رشوت خور عہدیدار باہر آیا لوگوں نے اسے گھیر لیا اور ایک شخص کی جانب سے اسے نوٹوں کا ہار پہنانے کی کوشش کی گئی، اس واقعہ کی اطلاع پر ضلع کلکٹر نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رشوت خور افسرکے ساتھ پیش آنے والا عجیب و غریب واقعہ تلنگانہ کے جگتیال ضلع کلکٹریٹ میں پیر کو پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.