کتوں سے ڈر کر چڑھ تو گئی لیکن ۔۔ کھمبے سے اتارنے کیلئے جانیوالے ریسکیو اہلکار کو دیکھ کر بلی نے کیا حرکت کردی؟ ویڈیو دیکھیں

image

بلیوں کی اچھل کود اکثر دیکھنے والوں کا دل موہ لیتی ہے اور لوگ بہت شوق سے بلیاں پالتے بھی ہیں لیکن کئی بار یہ بلیاں ایسی حرکت کرجاتی ہیں کہ ان کی اپنی جان پر بن آتی ہے، کینیڈا میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جب ایک بلی نے اپنی جان مشکل میں ڈال دی۔

کینیڈا کے صوبے نیو فاؤنڈ لینڈ میں ایک بلی کسی طرح بجلی کے پول کے بالکل اوپر چڑھ گئی اور کافی دیر تک کوشش کے باوجود وہاں سے اتر نہیں پائی جس کی وجہ سے لوگوں نے امدادی ادارے کو فون کیا اور ایک ریسکیو ٹیم بلی کی مدد کے لیے وہاں پہنچ گئی۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ بلی کو محلے کے کتوں نے تنگ کیا جس کی وجہ سے وہ کھمبے پر چڑھ گئی تھی اور دو گھنٹے تک اوپر سے مدد کے لیے میاؤں میاؤں کرتی رہی۔

بجلی کے کھمبے کے اوپر پھنسی بلی کو بچانے کے لیے جب ریسکیو ورکر اس کے قریب آیا تو اس نے نہایت حیرت انگیز حرکت کی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

صورتحال اس وقت خراب ہوگئی جب ریسکیو ورکر کھمبے کے اوپر بلی کے قریب پہنچا تو بلی نے زمین کی طرف چھلانگ لگا دی جو کی ویڈیو کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی۔

ریسکیو کارکن بچانے کے لیے کھمبے پر چڑھ کر جیسے ہی قریب پہنچا بلی نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اور اونچائی سے زمین پر چھلانگ لگادی۔ ریسکیو اہلکار کا کہنا ہے کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ بلی کودنے والی ہے اور حیرت کی بات یہ ہے کہ بلی نے زمین پر اترنے کے بعد دوڑنا شروع کر دیا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.