اللہ کے گھر جانے سے کوئی نہیں روکے گا لیکن ۔۔ جانیں پاکستانی خواتین والد یا خاوند کے بغیر کیسے حج کرسکتی ہیں؟

image

حج کرنا ہر مسلمان کی اولین خواہش ہوتی ہے اور ہر سال لاکھوں اہل اسلام بیت اللہ کی زیارت کی سعادت حاصل کرتے ہیں تاہم خواتین کیلئے کچھ پابندیوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے، حکومت پاکستان نے والد یا خاوند کے بغیر حج پر جانے کی خواہشمند خواتین کے لیے طریقہ کار وضع کرتے ہوئے سرکلر جاری کر دیا ہے۔

اس حوالے سے وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ والد یا خاوند جیسے رشتوں سے محروم حج کی خواہشمند خواتین اگلے نزدیک ترین محرم رشتہ دار جیسے بھائی، بیٹا، چچا، ماموں، بھانجے وغیرہ سے حلف نامہ پر دستخط کروا سکتی ہیں۔

وزارت مذہبی امور نے ایسی خواتین کے اصرار پر یہ وضاحت جاری کی ہے جو حج پر جانے کی خواہشمند تھیں مگر مجوزہ حلف نامہ میں صرف والدین یا شوہر سے اجازت کا ذکر کیا گیا تھا۔

خواتین کے حج سے متعلق ان دو محرم رشتوں کے فوت ہونے کی صورت میں پہلے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں وضاحت نہیں تھی ، اس لئے والد اور شوہر کے رشتوں سے محروم خواتین کی آسانی کے لیے نیا سرکلر جاری کیا گیا ہے۔

12 دسمبر کو وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی مدت میں 10 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا تھا۔ نگران وزیرمذہبی امور انیق احمد نے بتایا تھا کہ حج پیکیج میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال ایک لاکھ روپے کمی کی گئی ہے لیکن اس کے باوجود ملک کے معاشی حالات کے پیش نظر 27 نومبر سے 12 دسمبر تک کم درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.