80 روپے کی بریانی کی پلیٹ سے لاکھوں کا کاروبار کیسے کیا؟ حجاب میں رہ کر کامیاب بزنس کرنے والی عورت کی کہانی

image

"میں نے 80 روپے کے ساتھ کام شروع کیا تھا اور گھر پر بریانی بنا کر بیچا کرتی تھی. 2016 سے 2023 تک اب میری آمدنی کئی لاکھ مہینہ ہے. 20,000 سے زیادہ آرڈرز کو کامیابی سے پورا کرچکی ہوں۔

یہ کہنا ہے بھارت کے شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی انجم ناز کا جو کئی سالوں سے "انجمز کچن" کامیابی سے چلا رہی ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ انہوں نے کتنے کم پیسوں سے یہ کام شروع کیا تھا.

انجم ناز نہ صرف خود کما رہی ہیں بلکہ اپنی رہائشی عمارت میں اپنے پڑوسیوں اور آس پاس کی دیگر خواتین کو بھی کام دیتی ہیں. انجم روزانہ 25 سے 50 آرڈرز لیتی ہیں جس میں دعوتوں کے کھانے بھی شامل ہوتے ہیں.

انجم اپنی کامیابی کا سہرا کھانا پکانے سے محبت اور ہر حال میں معیار کو قائم رکھنے کی صلاحیت کو دیتی ہیں. انجم روزانہ صبح 4 بجے اٹھتی ہیں اور بریانی کی آرڈر کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے.

انجم کہتی ہیں کہ اگرچہ کووڈ کی وبا میں بہت سے لوگ بے روزگار ہوئے لیکن انھیں اور ان کے کاروبار کو پھلنے پھولنے کا موقع ملا. ان کی کامیابی کا سفر ایسے لوگوں کے لئے مثال ہے جو گھر بیٹھ کر کچھ کرنا چاہتے ہیں.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.