امریکی جوڑا اپنا سب کچھ بیچ کر سمندر میں زندگی گزارنے کیوں چلا گیا؟

image

زندگی میں سکون کیلئے کچھ لوگ پہاڑوں کا رخ کرلیتے ہیں کچھ جنگلوں کی طرف نکل جاتے ہیں،بعض لوگ بیابانوں کو اپنا مسکن بنالیتے ہیں، امریکا میں ایک امیر جوڑے نے سکون کیلئے سمندر میں رہنے کیلئے اپنی ساری جائیداد بیچ دی۔

امریکی ریاست فلوریڈا کے 76 سالہ جان اور ان کی اہلیہ 64 سالہ میلوڈی ہینیسی نے کروز میں زندگی گزارنے کے منصوبے کے تحت اپنی تمام جائیداد فروخت کردی ہے۔

اس جوڑے کا خیال ہے کہ اس طرح زندگی گزارنا زمین پر زندگی گزارنے سے بہت سستا ہے۔اس سے پہلے اس جوڑے نے اپنے کاروبار اور گھر سمیت اپنی ملکیت میں شامل تقریباً ہر چیز فروخت کرنے کے بعد پورے امریکا میں گھومنے کے لیے موٹر ہوم یعنی ٹرک پر بنا چلتا پھرتا گھر خریدا تھا۔

کچھ عرصہ بعد جان موٹر ہوم چلا کر جب تھکنے لگے تو جوڑے نے فیس بک پر 274 روزہ کروز کا اشتہار دیکھا اور تب ان کا سمندر پر مستقل زندگی گزارنے کے سفر کا آغاز ہوا۔یہ جوڑا فی الحال ڈومنیکن ری پبلک کے اطراف کروز کر رہا ہے جو ان کے طویل مدتی سفر کا ایک حصہ ہے۔

جوڑے کے مطابق جہاں ان کی نئی زندگی زیادہ دلچسپ ہے وہیں زیادہ سستی بھی ہے، اس سفر میں وہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی بحر الکاہل جا چکے ہیںاور آگے بھی مزید سفر کا ارادہ ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.