ان جڑواں بچوں کی پیدائش میں ایک سال کا فرق کیوں ہے؟ دلچسپ وجہ جانیے

image

امریکہ میں جڑواں بچوں کی پیدائش میں ایک سال کا فرق جان کر سوشل میڈیا صارفین حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں کہ آخرایسا کیسے ممکن ہوسکتا ہے۔

امریکی ریاست نیو جرسی کے جوڑے کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش عمل میں آئی جو مختلف سالوں میں پیدا ہوئے۔

عذرا ہمفری کی پیدائش 31 دسمبر کی رات 11 بجکر 48 منٹ پر ہوئی جبکہ دوسرے بچے کی پیدائش یکم جنوری کی رات 12 بجکر 28 منٹ ہوئی۔

والد بلی ہمفری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں اپنی سالگرہ کے دن بچوں کی پیدائش پر بے حد پرجوش ہوں ہم اس دن اسپتال گئے لیکن مجھے یقین نہیں تھا کہ ان کی پیدائش آج ہوگی یا نہیں لیکن کم از کم ایک بچے کی پیدائش میری سالگرہ کے روز ہونا میرے لیے ایک خاص تحفہ ہے۔

ایو ہمری نے کہا کہ وہ تیس دسمبر کو اسپتال منتقل ہوئیں لیکن غلط وقت کی وجہ سے انہیں گھر بھیج دیا گیا تھا پھر وہ اگلے روز پھر اسپتال پہنچی تھیں۔

والد نے لکھا کہ نوزائئیدہ بیٹے اتنے خاص ہیں کہ وہ ایک ہی سال میں پیدا ہونے کا اشتراک بھی نہیں کرسکتے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.