اب سلنڈر پر بھی کھانا مشکل ہی بنے گا کیونکہ ۔۔ ایل پی جی مزید کتنی مہنگی ہوگئی؟

image

پہلے سردی اب پاک ایران کشیدگی کو جواز بنا کر گیس مافیا نے ایل پی جی کی قیمت میں پھر 10 روپے فی کلو گرام کا مزید اضافہ کر دیا۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی مہنگی فروخت کرنے والوں کے خلاف نہ اوگرا اور نہ ہی نگران حکومت نے کوئی کارروائی کی سوئی گیس آتی نہیں بچوں نے سکول کالج جانا ہے ناشتہ کیسے بنائیں بچوں اور کھانے پکانے کے لیے مہنگی ایل پی جی خرید نے پر مجبور ہیں۔

ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 120 اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 450 روپے تک پہنچ گئی،کراچی اور لاہور سمیت ملک بھر میں ایل پی جی کی روزانہ کی۔کھپت 6 ہزار ٹن ہے اس حساب سے مافیا روزانہ 40 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد کمانے لگا ، اگر قیمت ایسی ہی بڑھتی رہی تو ایل پی جی مافیا ماہانہ 100 ارب روپے سے زائد رقم غریب عوام کی جبیوں سے نکال لے گا۔

شدید دھند اور سردی میں سوئی گیس کی عدم دستیابی کے بعد صارفین مہنگی ایل پی جی خرید نے پر مجبور ہوچکے ہیں، ایل پی جی کی رواں ماہ کے لیے سرکاری قیمت 256 روپے مقرر ہے کی گئی مگر مافیا ایل پی جی 256 روپے کے بجائے 320 سے لیکر 330 روپے فی کلو فروخت کر رہا ہے۔

عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ لوگ ہم پر الزام لگاتے ہیں کہ مہنگی ایل پی جی فروخت کر رہے ہیں ، ایل پی جی مافیا اور ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو کوئی کچھ نہیں کہتا 300 روپے سے لیکر 310 میں ایل پی جی خرید کر کیسے 280 یا 290 روپے میں فروخت کریں۔

اوگرا اور پولیس ہمیں پکڑ لیتی ہے جو کمپنیاں مہنگی ایل پی جی فروخت کر رہے ہیں روزانہ کروڑوں روپے کماتے ہیں ان کے خلاف کون کارروائی کرے گا سردی کی شدت میں اضافے اور سوئی گیس کی عدم دستیابی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایل پی جی مافیا نے لاہور سمیت ملک بھر میں اپنی من مانی قیمت پر ایل پی جی فروخت کرنا شروع کر دی ہے، مختلف شہروں میں ایل پی جی سرکاری قیمت 256 روپے میں کہیں بھی دستیاب نہیں۔

ایل پی جی کی سرکاری قیمت 256 روپے جبکہ مارکیٹ میں 320 روپے سے لیکر 330 روپے میں فروخت جاری ایل پی جی مافیا نے گیس کی قلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی ہی قیمت پر فروخت کرنا شروع کر رکھی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.