مقبوضہ جموں وکشمیر میں شہیدمقبول بٹ کی برسی کے موقع پر مکمل ہڑتال

image

سرینگر۔11فروری (اے پی پی):بھارت کےغیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں آج ممتاز کشمیری رہنما محمد مقبول بٹ کی 40ویں برسی کے موقع پر مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت نے تحریک آزادی کشمیرمیں نمایاں کردار ادا کرنے پر محمد مقبول بٹ کو 1984میں آج ہی کے دن نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دے کر جیل کے احاطے میں دفن کر دیا تھا۔ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس، جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ اور دیگر حریت پسند تنظیموں نے دی ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں محمد یوسف نقاش، فیاض حسین جعفری اور سید سبط شبیر قمی نے محمدمقبول بٹ اور محمد افضل گورو کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا کشمیریوں کے حقیقی ہیرو اور تحریک آزادی کا ایک عظیم اثاثہ ہیں۔

حریت رہنمائوں نے محمد مقبول بٹ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا ء بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی علامت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری شہدا ء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام شہدا کے مشن کو مزیدپختہ عزم اور حوصلے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی غلامی سے آزادی ہی کشمیریوں کی مشکلات کے خاتمے کا واحد راستہ ہے۔ دریں اثنا ء مقبوضہ جموں وکشمیرکے مختلف علاقوں میں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو سمیت کشمیری شہداء کی تصاویر والے پوسٹرچسپاں کئے گئے ہیں۔ پوسٹروں میں تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیاگیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.