وفاقی وزیر احسن اقبال سے ہواوے پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایتھن سن کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

image

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ہواوے پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایتھن سن کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری سی پیک فیز II پروجیکٹ کی فہرست میں شامل کئے جانے والے مختلف منصوبوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ڈیجیٹل اکانومی سٹریٹجی کے حوالے سے تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں فریقین نے سی پیک کے تحت ڈیجیٹل معیشت کی تبدیلی اور اس کے مثبت اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں دونوں فریقین نے پائیدار ترقی کے لئے سازگار ماحول کو فروغ دینے کی ضروریات پر اظہار خیال کیا جبکہ ایک مضبوط ڈیجیٹل کوریڈور کے قیام کے لئے چار اہم ستونوں کی نشاندہی کی گئی جن میں کنکٹیویٹی، ڈیٹا سینٹرز، فائر وال پروٹیکشن اور سمارٹ گورننس شامل ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ عناصر ڈیجیٹل دور میں معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لئے انتہائی اہم ہیں۔اس موقع پر ہواوے کے صدر نے وفاقی وزیر کو یقین دلایا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ کے ممالک کے بڑے صارفین کے لئے ایک بڑا تجارتی زون بن سکتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری قوم کے لئے پائیدار اقتصادی ترقی کا واحد راستہ جامع ڈیجیٹل تبدیلی ہے۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں ہواوے مینوفیکچرنگ سیٹ اپ کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے نئے دور کی معیشت کے لئے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسلام آباد کو ایک ماڈل سمارٹ سٹی کے طور پر شروع کرنے کی تجویز بھی پیش کی۔ وانگ شونلی نے حکومت پاکستان کی طرف سے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.