نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی گیمبیا میں یمن کے وزیر خارجہ سے ملاقات

image

بنجول۔3مئی (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گیمبیا کے شہر بنجول میں او آئی سی کے 15ویں اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر جمہوریہ یمن کے وزیر خارجہ ڈاکٹر شایع محسن الزندانی سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

نائب وزیراعظم نے یمن میں قومی مفاہمت اور سیاسی تبدیلی کے لیے پاکستان کی اصولی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان کی یمن کے ساتھ تعلیم جیسے مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع تلاش کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کشیدگی میں کمی کے لیے عالمی برادری کی جانب سے فوری تدارک کے اقدامات پر زور دیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے غزہ میں فوری جنگ بندی اور مسئلہ فلسطین کے پائیدار تصفیے کے لیے اسرائیل کے خلاف اضافی اقدامات پر غور کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.