مریم نواز نے بھی اے ایس پی شہربانو کو گلے لگا لیا۔۔ اچھرہ واقعے کا وہ خاموش ہیرو کون تھا جس نے اپنی جان پر کھیل کر بڑا سانحہ ہونے سے بچا لیا؟

image

اچھرہ واقعے سے مشہور ہونے والی شہربانو نقوی کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی گلے لگا لیا جس کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔ دیکھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) شہربانو نقوی کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز گلے لگا کر تھپکی دے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ مریم نواز نے اے ایس پی شہربانو کو بہادر افسر بھی قرار دیا اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ انہوں نے نئے پولیس افسران کے لیے مثال قائم کردی۔

چند دن پہلے اداکارہ جگن کاظم نے بھی ایس پی شہر بانو کے ہاتھ احتراماً چومے تھے جس کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی تھی۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ایس پی صاحبہ نے بے شک قابل تعریف کام کیا ہے لیکن ان کو اس حد تک سراہنا اور ان کی شادی کی تصاویر وائرل کرنا بے جا ہے۔

اس ہی واقعے میں ایک اور ہیرو بھی سامنے آیا جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ جانسن طارق نامی دکاندار نے اچھرہ واقعے میں متاثرہ خاتون کو اپنے فوڈ پوائنٹ میں پناہ دی البتہ نہ تو ان کو قومی سطح پر سراہا گیا نہ ہی سوشل میڈیا پر ہی ان کے بارے میں زیادہ گفتگو ہوئی۔ جبکہ جانسن نے اپنی جان اور دکان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے نہ صرف متاثرہ خاتون کو دکان میں پناہ دی بلکہ ان کی حفاظت کے لئے دکان کو تالا بھی لگا دیا۔ جس کے بعد پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.