ہیڈ فونز لگا کر گانے سنتی تھی اور پھر.. خاتون کے ساتھ کیا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس سے سب کو عبرت مل گئی؟

image

آج کل کے نوجوانوں اور بچوں میں ہیڈ فون کا بہت زیادہ استعمال کرنا عام سی بات سمجھا جاتا ہے. لیکن یہ عادت کسی مصیبت میں بھی ڈال سکتی ہے. اس کو کم ہی لوگ سمجھتے ہیں. البتہ چین کے صوبے شینڈونگ سے تعلق رکھنے والی خاتون مس وانگ کے ساتھ کچھ ایسا ہوا جو باقی لوگوں کے لیے بھی سبق بن گیا.

مس وانگ کو رات کو ہیڈ فون لگا کر سونے کی عادت تھی. گزشتہ دو برسوں سے رات کو ہیڈ فونز چڑھا کر موسیقی سنتے ہوئے سو جاتی تھیں جس کے بعد اچانک انھیں سننے میں مشکلات ہونے لگیں. میٹنگز کے دوران جب سپروائزر انھیں مخاطب کرتا اس وقت بھی وہ ٹھیک سے نہیں سن پاتی تھیں. جب وہ معائنے کے لیے اسپتال گئیں تو ڈاکٹر نے انکشاف کیا کہ ان کا بایاں کان خراب ہو چکا ہے.

اپنے روزمرہ کی روٹین اور کانوں سے جڑی عادات کے حوالے سے خاتون نے بتایا کہ وہ موسیقی سنتے ہوئے ہیڈ فونز لگا کر سوجاتی تھیں جس کی وجہ سے اب وہ ایک کان سے سننے کی صلاحیت ہمیشہ کے لیے کھو چکی ہیں.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.