وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ سےرکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ کی ملاقات ، ماہی گیروں کے مسائل پر بات چیت

image

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے ملاقات کی اور کراچی کے ماہی گیروں کے مسائل پر بات چیت کی۔ وزارت بحری امور میں ہونے والی اس ملاقات میں سیکرٹری بحری امور ڈاکٹر ارم خان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ماہی گیروں کے مسائل کے حل کے لئے جمعہ کو کراچی میں اعلی سطح کا اجلاس بلایا جائے گا جس میں متعلقہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ماہی گیروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے آغا رفیع اللہ سے کراچی میں 14 ماہی گیروں کے جاں بحق ہونے پر اظہار تعزیت کیا۔گزشتہ ماہ الاسد نامی اس کشتی میں 45 کے قریب ماہی گیر سوار تھے جن میں سے 14 ہلاک جبکہ 31 کو واقعے کے بعد بچا لیا گیا۔ ہلاک ہونے والے تمام ماہی گیر آغا رفیع اللہ کے حلقے سے تعلق رکھتے تھے۔ وفاقی وزیر نے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ماہی گیروں کے اہل خانہ سے یکجہتی کا اظہار کیا اور مستقبل میں ایسے واقعات کے سدباب کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.