نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 اور 5 مئی کوگیمبیا میں او آئی سی کے 15ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے،دفتر خارجہ

image

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 4 اور 5 مئی کو گیمبیا کے شہر (بانجول)میں اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی ) کے 15ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔دفتر خارجہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 اور 3 مئی کو او آئی سی کونسل آف فارن منسٹرز کےا جلاس میں بھی شرکت کریں گے جس میں سربراہی اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

بیان کے مطابق یہ اجلاس مسلم امہ کے لیے ایسے مشکل وقت میں ہورہا ہے جب غزہ کے عوام مسلسل حالت جنگ میں ہیں۔یہ اسلامی ممالک کے سربراہان کے لئے ایک اہم موقع ہوگا جہاں وہ غزہ کی صورتحال پر غور کریں اور ایک مضبوط،اجتماعی اور متفقہ موقف اپنائیں۔سربراہ اجلاس کے موقع پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار غزہ میں حالیہ نسل کشی،بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بنیادی حق خودارادیت ،مسلم امہ کے اتحاد و یکجہتی،اسلامو فوبیا میں اضافے،دہشتگردی اور عالمی چیلنجوں بارے پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

اجلاس کے موقع پر نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اجلاس میں شریک سربراہان اور وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.