عام آدمی کی بہبود ہماری اولین ترجیح ہے،ڈاکٹر ملک مختار احمد

image

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائےصحت ڈاکٹر ملک مختار احمد نے کہاہے کہ ہمیں آبادی میں خطرناک حد تک کے اضافے کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنا ہے تاکہ عام آدمی اپنی اور اپنے خاندان کی بہتر صحت و ترقی کیلئے مناسب اقدامات کرسکے، عام آدمی کی بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہا انہوں نے اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی اے) کی نائب نمائندہ لاٹیکا مسکے سے وزارت صحت میں ہونے والی ایک اہم ملاقات میں کیا۔ اجلاس میں ڈاکٹر جمیل، پروگرام اسپیشلسٹ، یو این ایف پی اے، ڈاکٹر شبانہ، ڈی جی پاپولیشن کے علاوہ وزارت کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں خاندانی منصوبہ بندی، زچہ بچہ کی غذائیت اور آبادی میں اضافے سے درپیش چیلنجز سے متعلق اہم مسائل پر روشنی ڈالی گئی۔ خاندانی منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائےصحت ڈاکٹر ملک مختار احمد نے کہا کہ ہم کسی کو خاندانی منصوبہ بندی پر مجبور نہیں کر سکتے، لیکن ہم عام آدمی کو اس کے اور اس کے خاندان پر اثرات کے بارے میں آگاہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت صحت اور یو این ایف پی اے اس معاملے پر ایک کانفرنس منعقد کرے گی اور ایسے نتائج اور سفارشات سامنے لائے گی جس سے عام آدمی کو زیادہ آبادی کے منفی اثرات کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

ڈاکٹر ملک مختار احمد نے بین الاقوامی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث 2030 تک پانی کی کمی کا شکار ملک بن جائے گا ۔ نائب نمائندہ یو این ایف پی اے نے صحت عامہ غیر ارادی حمل اور زیادہ آبادی سے متعلقہ چیلنجز سے بچنے کے لیے حکومتی دلچسپی اور اقدامات کو تسلیم کیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یو این ایف پی اے غیر ارادی حمل کو کم کرنے کے مقصد سے شواہد پر مبنی مداخلتوں کو نافذ کرنے کیلئے حکومت کو اپنی تمام مدد اور تعاون فراہم کرے گا۔ اس میں بیداری کی مہم کو فروغ دینا اور صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنانا شامل ہے تاکہ معیاری تولیدی صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.