ضلع سیالکوٹ میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام اور روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی

image

سیالکوٹ۔ 10 اپریل (اے پی پی):سیالکوٹ میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام اور روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ ضلع سیالکوٹ میں عید کی نمازکے اجتماعات سیالکوٹ، اگوکی، سمبڑیال، ڈسکہ،پسرور، بڈیانہ، چونڈہ ،جھائی ،گل بہار،بوتھ،بڑتھ، کوبے چک، ہیڈمرالہ، ستراہ، کینٹ اور مضافات کے علاقوں میں منعقد ہوئے، جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے عید الفطر کی نماز ادا کی۔ مقامی علماء کرام نے عید الفطر کے فلسفے کو اجاگر کیا اور عہد کیا کہ وہ اسلام کے وقار کے لئے مخلص و مشترکہ کوششیں کریں گے۔

انہوں نے امت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ اسلام مخالف بین الاقوامی سازشوں کی لعنت کو روکنے کے لئے متحد ہو جائیں۔ انہوں نے پاکستان کی سالمیت، امن، خوشحالی اور ترقی اور امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے بھی دعائیں کیں۔ ضلع سیالکوٹ میں 1800 سے زائد مقامات پر عید کے اجتماعات ہوئے جنہیں اے، بی اور سی کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا تھا۔ ڈی سی آفس سیالکوٹ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر قائم کیا گیا، جہاں افسران اور متعلقہ عملہ 24 گھنٹے، ہفتے کے 7 دن تین شفٹوں میں موجود رہے گا۔اس موقع پر ریسکیو 1122کا عملہ بھی ہائی الرٹ رہا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.