سپریم کورٹ و ہائیکورٹس میں ججز کی خالی آسامیاں پرکرنا ترجیح ہے، چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کا لاہور رجسٹری میں سپریم کورٹ بار سے خطاب

image

لاہور۔18اپریل (اے پی پی):چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس میں ججز کی خالی آسامیاں پرکرنا ترجیح ہے ۔ جمعرات کو لاہور رجسٹری میں سپریم کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ ججز کی تعیناتیوں سے پہلے ہائیکورٹس رولز میں ترامیم ضروری ہیں، ان ترامیم کیلئے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے گزارش ہے کہ آہستہ آہستہ ہائیکورٹس میں ججز کی تعداد مکمل کریں۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ اس پر فریقین سے بات کریں گے کہ ججز کی تعیناتیاں موجودہ طریقہ کار سے کریں یانئے رولز کے مطابق ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی نے سپریم کورٹ کی رجسٹریوں کا معاملہ محدود کردیاہے، کوئی بھی بینچ ایک ہفتے سے کم کانہیں ہونا چاہئے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے ویڈیو لنک رکھیں یا رجسٹری یا دونوں کوساتھ لیکرچلیں۔انہوں نے کہا بار اور بنچ مختلف نہیں ،ایک ہیں، ہمیشہ بار کے منتخب نمائندوں کو ترجیح دی، رجسٹری پربنچ بنانے کے عمل کا لاہور سے آغاز کردیا ہے،اگلے مرحلے میں دوسری رجسٹریوں میں جائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.