ایرانی صدر کی اہلیہ جمیلہ علم الہدیٰ کا پاکستان سویٹ ہوم سنٹر کا دورہ ، رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو نے استقبال کیا، ترجمان دفتر خارجہ

image
اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ جمیلہ علم الہدیٰ نے پیر کو اسلام آباد میں پاکستان سویٹ ہوم سنٹر کا دورہ کیا جہاں رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو نے ان کا استقبال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی خاتون اول نے یتیم بچوں کو محفوظ اور پرورش کا سازگار ماحول فراہم کرنے میں مرکز کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے قوم کے کامیاب مستقبل کے لیے نوجوان نسل کی حمایت کے اثرات پر بھی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر فلسطینی عوام بالخصوص غزہ کے بچوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.