وزیراعظم سے گورنرسندھ کی ملاقات،صوبہ کے انتظامی امور،امن و امان کی صورتحال،کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال

image

کراچی۔ 24 اپریل (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیر اعظم کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں صوبہ کے انتظامی امور،امن و امان کی صورتحال،وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں اور کاروباری برادری کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے وزیرِ اعظم کو شہر قائد کی کاروباری برادری کو درپیش مسائل اور ان کی جانب سے دی گئی تجاویز سے بھی آگاہ کیا۔گورنر سندھ نے وزیراعظم کو وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان کے حالیہ دورے کی تفصیلات اور تجاویز سے بھی آگاہی دی۔وزیرِ اعظم نے متعلقہ اداروں کے ذریعہ مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.