نائیجیریا میں خسرہ کی وبا سے 19 بچے ہلاک

image

ابوجا۔28اپریل (اے پی پی):شمال مشرقی نائیجیریا میں خسرہ کی مشتبہ وبا سے 19 بچے ہلاک ہو گئے۔شنہوا کے مطابق نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست اوڈاما میں محکمہ صحت کے کمشنر فیلکس تنگوامی نے میڈیا کو بتایا کہ ریاست میں خسرے کی ایک مشتبہ وبا پھیلنے سے اب تک19 بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔

انہو ں نے بتایا کہ موبی نارتھ کے مقامی حکومتی علاقے میں خسرہ کی وبا سے 200 سے زائد بچوں کے متاثر ہونے کا شبہ ہے۔انہوں نے والدین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے سے انکار کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں فوری طبعی امداد بھیج دی گئی ہے۔واضح رہے کہ خسرہ ایک وائرل انفیکشن ہے جو پانچ سال سے کم عمر بچوں میں عام ہے تاہم اسے ویکسین کے ذریعے آسانی سے روکا جا سکتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.