چینی کمپنیاں پاکستان میں پاور سیکٹر کو درپیش ٹرانسمیشن نقصانات بارے تکنیکی اور اختراعی اقدامات لینے میں مدد فراہم کریں،احسن اقبال

image

بیجنگ۔9مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان میں پاور سیکٹر کو درپیش ٹرانسمیشن نقصانات کے بارے میں چینی کمپنیوں کو آگاہ کیا اور انہیں تاکید کی کہ وہ تکنیکی اور اختراعی اقدامات لینے میں مدد فراہم کریں۔جمعرات کو بیجنگ میں چینی ماہرین کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا ۔

چینی کمپنیوں نے پاکستانی وفد کو پاور ٹرانسمیشن میں اپنی مہارت پر مبنی بریفننگ دی اور دوسرے ممالک میں اپنی مہارت کے عملی اطلاق کا اشتراک کیا۔ چینی ماہرین اگلے ہفتے بیجنگ کا دورہ کرنے والے پاکستانی پاور سیکٹر کے حکام سے ملاقات کریں گے۔

چینی کمپنیاں پاکستان کے پاور سیکٹر سے متعلق تفصیلی ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے سوالات کی فہرست بھی شیئر کریں گی۔

چینی ماہرین توانائی اور پیٹرولیم کے وفاقی وزراء سے آئندہ ہفتے بیجنگ میں ملاقات کریں گے۔چینی کمپنیاں پاکستان کے پاور سیکٹر کو درپیش مسائل کا مطالعہ کرنے اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات کرنے کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.