الحمرا آرٹ میوزیم میں آرٹسٹ ٹاک کا انعقاد

image

لاہور۔6جون (اے پی پی):الحمرا آرٹ میوزیم میں جمعرات کو آرٹسٹ ٹاک کا انعقاد کیا گیا۔ترجمان کے مطابق ڈاکٹر اعجاز انور نے عالمی شہرہ آفاق آرٹسٹ استاد اللہ بخش کو زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کیا،استاد اللہ بخش اپنے تخلیق میں پختہ، مہارت میں منجھے ہوئے اور لوک مصور تھے،استاد اللہ بخش کے بنائے ہوئے فن پاروں تاریخ میں امر ہوگئے۔

اس موقع پر ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا سارہ رشید نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ تقریب کا مقصد نوجوانو ں کو اللہ بخش کے فن سے روشناس کروانا تھا، الحمرا آرٹ میوزیم میں استاد اللہ بخش کے فن پاروں دیکھنے والوں کی تعداد میں رو ز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے،الحمرا نے استاد اللہ بخش کے فن کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،الحمرا آئندہ بھی اپنے مشن کو آگے بڑھائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.