پاکستان کا بڑا کارنامہ، کمیونیکیشن سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون زمین کے مدار میں پہنچ گیا

image

پاکستان کا جدید کمیونیکیشن سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون زمین کے مدار میں پہنچ گیا۔

سپارکو کے ترجمان کے مطابق ملٹی مشن کمیونکیشن سیٹلائٹ ایم ایم ون 5 جون کو زمین کے مدار میں پہنچا، سیٹلائٹ ایم ایم ون 30 مئی کو سپارکو کی جانب سے خلا میں بھیجا گیا تھا۔

پاک سیٹ ایم ایم ون زمین سے 38 ہزار 786 کلومیٹر کی بلندی پر زمین کے مدار میں 38.2 ڈگری مشرق پر موجود ہے۔

ترجمان سپارکو کے مطابق 5 ٹن وزنی پاک سیٹ ایم ایم ون مواصلات کے جدید ترین آلات سے لیس ہے، سیٹلائٹ سے ملک کے طول و عرض میں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت مل سکے گی۔

ترجمان کے مطابق مدار میں پہنچنے کے بعد سیٹلائٹ کے سولر پینل استعمال ہونا شروع ہوگئے ہیں، مدار میں سیٹلائٹ کی صحت جانچنےکے لیے مختلف ٹسیٹ کیے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.