ٹی20 ورلڈ کپ: امریکہ نے سُپر اوور میں پاکستان کو شکت دے دی

image

امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں جاری آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے 11ویں میچ میں پاکستان کو امریکہ نے سُپر اوور میں شکست دے دی۔

ہدف کے تعاقب امریکہ نے بیٹنگ کرتے ہوئے امریکہ نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنا کر میچ برابر کر لیا ہے۔ اب مقابلے کے نتیجے کا فیصلہ سپر اوور میں ہوگا۔

امریکہ کی اننگز

امریکہ نے 159 رنز کے تعاقب کا آغاز کیا تو پاکستانی باؤلرز کو مشکل میں ڈال دیا۔ پہلے پانچ اوورز تک امریکی اوپنرز موناک پٹیل اور سٹیون ٹیلر نے باہمی شراکت داری میں رنز بنائے۔

امریکہ کو پہلا نقصان سٹیون ٹیلر کی صورت میں اس وقت اٹھانا پڑا جب ٹیم کا مجموعی سکور 36 رنز تھے۔ اس کے بعد 13 ویں اوور تک پاکستانی باؤلرز کسی بھی بیٹر کو پویلین بھیجنے میں ناکام رہے تاہم 14 ویں اوور میں حارث راؤف نے  آندریز گوس کو بولڈ کیا۔

امریکہ کی جانب سے  آندریز گوس 35،  موننک پٹیل 50، ایرون جونز 36 جبکہ نتیش کمار 14 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی اننگز

امریکہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تو پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم 44 اور شاداب 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ محمد رضوان 9، عثمان خان 3 اور فخر زمان 11 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ شاداب 40 اور اعظم خان صفر پر آؤٹ ہوئے۔

امریکا کے خلاف پاکستانی بیٹرز کو مشکلات کی زد میں رہے تاہم پاکستان کے چھے بلے باز 125 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کے تین ٹاپ آرڈر بیٹرز پاورر پلے میں 26 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔  

جمعرات کو ڈیلس کے گرینڈ پرائرے سٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ ایک دوسرے کے خلاف ٹی20 میچ میں آمنے سامنے ہیں۔

پاکستانی ٹیم آج ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے جبکہ امریکی ٹیم دوسری مرتبہ ایکشن میں ہے۔

اس سے قبل ایونٹ کے پہلے میچ میں امریکہ نے کینیڈا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

 ویب سائٹ ویدر ڈاٹ کام کے مطابق میچ کے دوران ڈیلس کا موسم صاف رہے گا۔

دھوپ کے باعث میچ کے دوران گرینڈ پرائرے سٹیڈیم کا درجہ حرارت 35 سینٹی ڈگری گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

 پاکستانی ٹیم کے بارے میں بری خبر یہ سامنے آئی ہے کہ آل راؤنڈر عماد وسیم انجری کے باعث امریکہ کے خلاف میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

پاکستان کا سکواڈبابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان، شاداب خان، عماد وسیم، حارث رؤف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر، عباس آفریدی، عثمان خان، ابرار احمد۔

امریکہ کا سکواڈسٹیون ٹیلر، موننک پٹیل (کپتان، وکٹ کیپر)، آندریز گوس، ایرون جونز، کورے اینڈرسن، نتیش کمار، ہرمیت سنگھ، شیڈلی وین شاک ویک، جسدیپ سنگھ، علی خان، ساؤربھ نیٹراوالکر، میلیند کمار، نوستھوش کینجینگے، نیسرگ پٹیل، شایان جہانگیر۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.