رستم پاکستان دنگل کا سیمی فائنلز مرحلہ مکمل ہوگیا، گلزار گلو اور عدنان ٹائراں والا فائنل میں پہنچ گئے۔
فیصل آباد میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں گلزار گلو اور طیب رضا کے درمیان مقابلے کو دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
رستم پاکستان کے سیمی فائنل راؤنڈ میں محمد گلزار جن کا تعلق پاکستان آرمی سے ہے انہوں نے واپڈا کے طیب رضا اعوان کو چت کرکے فائنل تک رسائی حاصل کی۔
ریسلنگ فیڈریشن ترجمان کے مطابق دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا کے محمد عدنان کو آرمی کے محمد آصف کے خلاف فاتح قرار دیا گیا، رستم پاکستان کا فائنل لاہور میں ہوگا جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔