پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کر دیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق ٹکٹ کی کم از کم قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے، جب کہ فرسٹ کلاس انکلوژر کے ٹکٹ 300 روپے اور پریمیئم انکلوژر کے ٹکٹ 400 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ سیریز کے لیے مہنگا ترین ٹکٹ 2000 روپے میں خریدا جا سکے گا۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی20 سیریز کا آغاز 28 مئی سے ہوگا، جس کے لیے شائقین کرکٹ کا جوش و خروش عروج پر ہے۔