Add Poetry

سب جہانوں کا تو پروردگار ہے

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

سب جہانوں کا تو پرور دگار ہے
ہر شے کا صرف تو پالنہار ہے

میری سب خطائیں درگزر کرنا
تیرا یہ بندہ بڑا ہی گناہگار ہے

یہ زمیں وآسماں یہ چاند تارے
یہ سب فقط تیرا ہی چمتکار ہے

کسےعزت دینی ہےکس کو ذلت
ان باتوںپہ تیرا ہی اختیار ہے

تنہا ہی چلا رہا ہے نظام ہستی
نا کوئی تیراشریک نامددگارہے

Rate it:
Views: 240
04 Jun, 2011
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets