Add Poetry

عجیب رت ہے درختوں کی بے زبان میں تھا

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

عجیب رت ہے درختوں کی بے زبان میں تھا
دیار شام میں آہوں کے مہربان میں تھا

کہ جیسے ساتھ ترے زندگی گزرتی ہو
ترا خیال مرے ساتھ نیم جان میں تھا

ابھی نہ توڑا گیا مجھ سے قید ہستی کو
ہم اس جنون سے آگے وہ امتحان میں تھا

وہ شوق تیز روی ہے کہ دیکھتا ہے جہاں
زمیں پہ آگ لگی جو ہے آسمان میں تھا

حقیقتوں کے مقابل ٹھہر نہیں سکتی
پرانی فکر بھی جھوٹےہی وہ گمان میں تھا

یقین ان کو دلاؤں چمکتے سورج کا
حصار شب میں جو سہمے ہوئے مکان میں تھا

لبوں پہ جس کے مسلسل پکار وشمہ تھی
اسی کی آنکھ سے دریا بھی اک بیان میں تھا

Rate it:
Views: 391
13 Nov, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets