Add Poetry

جب تک نہیں جاتا وہ میری حدود قلب سے

Poet: Umer Farooqi By: Umer Farooqi, Rawalpindi

جب تک نہیں جاتا وہ میری حدود قلب سے
تب تک میں اس کی محبت کا قرض دار رہوں گا

کر جاتا ہے شکوہ وہ مجھ پر انجانے میں
محفل میں، میں جب بھی کسی اور سے ملوں گا

وہ تو بسا ہے میرے تخیل کے گردوں نواں میں
کس طرح میں اسے اپنی یادوں سے نکال سکوں گا

تنہائی تو سایہ ہے میرا، یہی کہنا تھا کہ بس
وہ روٹھ جائیں گے، میں کیسے منا پاؤں گا

وہ شخص میری زندگی میں درد داغ لگا گیا
روز حشر میں اپنے غموں کا اسے حقدار کہوں گا

بھلا کر بھی نہ بھلا سکا میں اس کو خدارا
بعد مرنے کے میں اپنے شعروں میں یہی کہتا بھروں گا

گزار بیٹھا میں عمر دکھوں کے جھرمٹ میں
لحد میں جانے کے بعد بھی نہ اُسے بھول سکوں گا

Rate it:
Views: 659
12 Mar, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets