Add Poetry

اور محسوس ہوتا ہے

Poet: Samreen Zaidi By: Samreen Zaidi, Karachi

شام ڈھلے پچھلے پہر میں
آنگن میں اک پیڑ تلے
میں آنکھیں موندے بیٹھی ہوں
چہار سو بکھرے
پتوں کی آہٹ
میرے کان میں سرگوشیاں کرتی ہے
اور محسوس ہوتا ہے
جیسے لمحہ موجود میں
کوئی ساتھ ہے میرے

ہوا میں بسی پھولوں کی باس
اور
چہکتے پرندوں کے ساز
اک انوکھی کہانی سناتے ہیں
اور محسوس ہوتا ہے
جیسے لمحہ موجود میں
کوئی ساتھ ہے میرے

فضا میں بکھرا
عجب سا فسوں ہے
نہ ہی خامشی نہ ہی غل ہے
لگتا ہے پھر بھی کوئی اس میں مخل ہے
اور محسوس ہوتا ہے
جیسے لمحہ موجود میں
کوئی ساتھ ہے میرے

اک ردھم سا ہے زندگی میں
خیالوں کی بارات اتری ہو جیسے
اور چہرے پہ مسکان سجائے
میں سوچتی ہوں
کہ میں بھی تو ہوں اسی نگر میں
اور محسوس ہوتا ہے
جیسے لمحہ موجود میں
کوئی ساتھ ہے میرے
کوئی
پاس ہے میرے

Rate it:
Views: 368
16 May, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets