Add Poetry

تنہا ہر ایک رہ سے گزر جانا چاہیئے

Poet: Jamshed Masroor By: Sobia Sajo, Oslo

تنہا ہر ایک رہ سے گزر جانا چاہیئے
جیسے جیئے ہیں ویسے ہی مر جانا چاہیئے

جانے یہ دل کا درد کہاں تک ستائے گا
دریا چڑھے تو اس کو اُتر جانا چاہیئے

بُجھ کر وجود شعلہ سلگتا ہے کس لئے
میں راکھ ہوں تو مجھ کو بکھر جانا چاہیئے

آوارگی میں کب سے گزرتی ہے رات بھی
آخر کبھی تو شام کو گھر جانا چاہیئے

اے دوستوں کھڑے ہو میرے گرد کس لئے
کوئی بتاؤ مجھ کو کدھر جانا چاہیئے

ہر جلوہ جمال سے تنگ آ چکا ہے جی
اک روز زندگی سے بھی بھر جانا چاہیئے

جمشید سن رہے ہو سفر کی پکار کیا
طوفاں کو یوں نہ رہ میں ٹھہر جانا چاہیئے

Rate it:
Views: 456
12 Sep, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets