Add Poetry

جُستجو کھوئے ہوؤں کی

Poet: Parveen Shakir By: Shauzm, Dubai

جُستجو کھوئے ہوؤں کی عمر بھر کرتے رہے
چاند کے ہمراہ ہم ہر شب سفر کرتے رہے

راستوں کا علم تھا ہم کو نہ سِمتوں کی خبر
شہرِ نا معلوم کی چاہت مگر کرتے رہے

ہم نے خود سے بھی چھپایا اور سارے شہر سے
تیرے جانے کی خبر در و دیوار کرتے رہے

وہ نہ آئے گا ہمیں معلوم تھا اُس شام بھی
اِنتظار مگر اُس کا کچھ سوچ کر کرتے رہے

آج آیا ہے ہمیں بھی اُن اُڑانوں کا خیال
جن کو تیرے ذوق میں بے بال و پَر کرتے رہے

Rate it:
Views: 677
09 Oct, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets