Add Poetry

آفت کی شوخیاں ہیں تمھاری نگاہ میں

Poet: Dagh By: Shauzm, Dubai

آفت کی شوخیاں ہیں تمھاری نگاہ میں
محشر کے فِتنے کِھلاتی ہیں جلوہ گاہ میں

وہ دُشمنی سے دیکھتے ہیں دیکھتے تو ہیں
میں شاد ہوں کہ ہوں تو کسی کی نِگاہ میں

اِس توبہ پر ہے ناز مجھے زاہِد اِس قدر
جو ٹوٹ کر شریک ہوں حالِ تباہ میں

مشتاق اِس ادَا کے بہت درد مند تھے
اے داغ تم تو بیٹھ گئے ایک آہ میں

Rate it:
Views: 640
09 Oct, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets