Add Poetry

سانحہ خلاف ورزی سرحد- ایبٹ آباد

Poet: Ishraq Jamal Ashar Chishti By: Ishraq Jamal Ashar Chishti, Dubai-UAE

طوفاں نے بڑھ کر برج حفاظت گرادیا
عزت کا وہ حصار بھرم تھا جو ڈھا دیا

عزت وطن کی بر سر بازار لوٹ کر
غیرت کو یاں نشا ن زما نہ بنا دیا

رسوائی کا دیا ہے ہمیں طوق عشق میں
اٹھے ہوئے سرون کو شرم سے جھکا دیا

آزاد قوم ہونے کا کل تک غرور تھا
احساس بے خودی تھا جو تم نے مٹا دیا

عزت کو جس کی اپنی سمجھ کر لڑے تھے ہم
اس نے ہی غیر ہونے کا طعنہ جتا د یا

الزام دے رہا ہے ہمیں بے رخی کا وہ
غفلت کا ذلتوں بھرا ٹیکہ سجا دیا

جسکے لیئے لڑے یہا ں طوفا ں سے بے خطر
اس نے آج بٹا بقا ء کا بٹھا دیا

شکوہ کنا ں ہے آج بھی کم ظرف و بے ضمیر
چاہت میں جسکی اپنا سبھی کچھ لٹا دیا

شعلے نکل رہے ہیں نگا ہو ں سے اب اشہر
نفرت نے آنسؤوں کا ٹھکا نہ جلا دیا

Rate it:
Views: 346
04 Jun, 2011
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets