Add Poetry

اب تو آ جائے کوئی آ کے نہ جانے والا

Poet: ڈاکٹر جاوید جمیل By: Ubaid Gabani, Karachi

میری ہر دکھتی ہوئی رگ کو دبانے والا
آج آیا نہیں کوئی بھی ستانے والا

خوابِ غفلت میں رہیگا کوئی آخر کب تک
آ ہی جائے گا کوئی شخص جگانے والا

لوٹ کے کیوں نہیں پھر آتا مری دنیا میں
قلب کے ہونے کا احساس دلانے والا

خامشی بیش بہا ہے یہ کسے سمجھاؤں
جس کو بھی دیکھیے ہے شور مچانے والا

دوست کی طرح مری زیست میں داخل ہونا
یاد رکھنا میں نہیں ناز اٹھانے والا

میری تقدیر میں لکھا نہیں شاید کوئی
ہر گھڑی اپنے اشاروں پہ نچانے والا

میری چاہت میں چمک تھی نہ کشش تھی موجود
اس کو مطلوب تھا اک شخص خزانے والا

جو بھی آیا ہے مرے پاس وہ واپس لوٹا
اب تو آ جائے کوئی آ کے نہ جانے والا

اپنی تنہائی سے اکتا سا گیا ہوں جاوید
کاش آ جائے کوئی بزم سجانے والا

Rate it:
Views: 533
17 Jan, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets