Add Poetry

محبت چھوڑ دیتے ہیں

Poet: Farman Ali ARman By: Farman Ali Arman, vehari

ابھی مسرُور ہیں ہم تم
محبت کی رفاقت میں
نئی چاہت کے بندھن میں
حسیں جذبوں کی شدت میں
مگر یہ دِل نشیں رشتہ
فقط دو چار دن کا ہے
کہ قسمت میں محبت کی
وہ ایسا وقت بھی تو ہے
کہ ہم مصلحت میں ڈوب کر جاناں
سماجوں میں ہی بندھ جائیں
رواجوں میں ہی بندھ جائیں
تُو مجھ سے بے رُخی برتے
میں تجھ سے بے رُخی برتُوں
ہزراروں شِکوے تیرے ہوں
ہزاروں شِکوے میرے ہوں
تجھے میں بے وفا سمجھوں
مجھے تُو بے وفا سمجھے
محبت نام سے ہم کو
کوئی نفرت سی ہو جائے
کہ اپنا یہ حسیں بندھن
کئی مجبوریوں کی نذر ہو کر
بوجھ بن جائے
محبت روگ بن جائے
کیوں نا اُس وقت سے پہلے
کہ خود پر ضبط کر کے ہم
تعلق توڑ دیتے ہیں
محبت چھوڑ دیتے ہیں
محبت چھوڑ دیتے ہیں

Rate it:
Views: 1691
08 Apr, 2012
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets