Add Poetry

مرے وجود کی مٹی ہے بے قرار کہاں

Poet: Tauqir reza By: Tauqir reza, Paris

مرے وجود کی مٹی ہے بے قرار کہاں
عدم کے دشت میں اڑنے لگا غبار کہاں

ترے جنوں کے حوالے یہ دشت دل کر دوں
ترے جنوں پہ مگر مجھ کو اعتبار کہاں

مجھے بھی اپنی محبّت پہ اعتبار نہیں
تجھے بھی دل کے تقاضوں پہ اختیار کہاں

وہ جس سے عشق حقیقی کی راہ کھلتی ہے
ترے نصیب میں لیکن وہ انتظار کہاں

تری یہ ضد کہ محبّت اٹل حقیقت ہے
مرا سوال ، کوئی شے بھی پایدار کہاں

نہ روک مجھ کو کہ چلنا تو میری فطرت ہے
ہوا کے گرد بناتا ہے یہ حصار کہاں

نہ ڈھونڈ دل میں مرے چاہتوں کے سرخ گلاب
خزاں کے گھر میں ملے گی تجھے بہار کہاں
 

Rate it:
Views: 460
09 Jun, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets