Add Poetry

ہجوم

Poet: عدن زری By: عدن زری , Faisalabad

کچھ دن تھے ہم تیرے ساتھ چلے
پھر رنگوں میں کیا خاک گھلے

کچھ وقت نے دائو کھیلا تھا
کچھ آئینے بھی دھندلا سے گئے

کچھ بہکے تھے ابلیس سے آدمؑ
کچھ پیڑ بھی تھے ثمر بھرے

تھک ہار کے لوٹے تو یاد آیا
کچھ شکستہ آئینے ہم نے بھی دیکھے تھے

کچھ جیت لیا نطفِ نا رسائی نے
کچھ ہم بھی تھے حوصلہ شکن بڑے

ہوائے شب چلی تو کر گئی لب بستہ
وہ دیے جو تھے ، دن بھر تھے جلے

کہنے کو اک ہجوم تھا ساتھ اپنے
عدن ! سچ کہیں تو ،ہم اکیلے رہے

سکوتِ شب سے انتخاب
 

Rate it:
Views: 393
29 Nov, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets