Add Poetry

محبت

Poet: kanwal naveed By: kanwal naveed, karachi

بہت برباد کرتی ہے محبت دل میں آباد ہو کر
دل برباد کرتے ہیں جو لوگ دل میں رہتے ہیں

نہیں اختیار رہتا پھر آنسووں پر کچھ بھی اپنا
محبت کا نام سن لیں تو بے اختیار بہتے ہیں

لاکھوں آرذوں کا منبح ہزاروں حسرتوں کا مجموعہ
کوئی چھوٹی سی شے نہیں جسے دل کہتے ہیں

کینسر سے بھی لا علاج ہے یہ جو روگِ محبت ہے
عاشق ہی جانتے ہیں دل پر کیا کیا ستم سہتے ہیں

محبت میں مرد و زن کی کوئی تفریق نہیں ہوتی
یہ نہ اس دنیا کے کنول نہ اُس دنیا کے رہتے ہیں

Rate it:
Views: 441
08 Dec, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets