Add Poetry

مری محنت سے دنیا چل رہی ہے

Poet: مظہر حسین سیّد By: مظہر حسین سیّد, راولپنڈی

مری محنت سے دنیا چل رہی ہے
مرے آنگن میں غربت پل رہی ہے

میں ان دانشوروں سے پوچھتا ہوں
یہ کالی رات کب تک ڈھل رہی ہے

تمہاری خواب گہ میں شمع بن کر
ہماری زندگانی جل رہی ہے

ٹپکتا ہے کرائے کا مکاں بھی
مری دیوارِ جاں بھی گل رہی ہے

بدلنے کی نہیں ہے میری حالت
وہی ہے آج بھی جو کل رہی ہے

لباس ِمفلسی پہنا ہوا ہے
غمی چہرے پہ کالک مل رہی ہے

Rate it:
Views: 474
12 Jun, 2014
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets