Add Poetry

دل ڈوب گیا سر رم جھم

Poet: محسن علی محسن By: ڈاکٹر محمد محسن, Karachi

دل ڈوب گیا سر رم جھم، پر اسے نہ قرار آیا
شب الفت پر ہی وہ ستم گر، نظر ہم سے بیزار آیا

وہ ساون کے قطروں نے غسل دے دیا گلوں کو
مہک چمن میں مچل اٹھی، جو چل کہ سوئے دیار آیا

ساون کی باد و بو میں، جو دل میں اٹھے سب ارماں
کچلنے کو وہ ستم گر، نوید وصال لے کر، کیسا یار آیا؟

کیچڑ جو بارشوں سے جمع ہو ہو کر گند دکھائے
گزرا جو گند کدوں سے، لگا ترے دل کا حصار آیا

گر کنایہ دیتے پہلے، خراج محسن نہیں ہے تیرا
چلے جاتے دیکھ کر کہ، کوئی تیرے حسن کا پرستار آیا

Rate it:
Views: 352
30 Jun, 2017
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets