Add Poetry

نہ جنون عشق کی داستاں

Poet: Naghma Habib By: Naghma Habib, Peshawar

نہ محبتوں کے وہ سلسلے
نہ و فورشوق کے و لولے

نہ جنون عشق کی داستان
نہ وہ عشاق کے حو صلے

نہ صحرا نورد نہ کوہ کن
نہ ہی خاک بہ سرنہ وہ منچلے

نہ ہی عقل و دل میں وہ چپقلش
نہ وہ دل رہے نہ وہ فیصلے

کہیں بے رخی ہے کہیں بے بسی
کہیں نازک مزاجوں کے قافلے

ہو جو شوق مکین قلب و جگر
تو سہل ہیں سارے ہی مرحلے
 

Rate it:
Views: 810
25 Jul, 2011
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets