Add Poetry

یادیں

Poet: By: Faisal Bhatti, Lahore

درد چمکا رہی ہے تیری یاد نور برسا رہی ہے تیری یاد
دل کی وادی میں چاندنی کی طرح پھیلتی جارہی ہے تیری یاد

یادوں کا اک جھونکا آیا ہم سے ملنے برسوں بعد
پہلے اتنا روئے نہیں تھے جتنا روئے برسوں بعد

لمحہ لمحہ گھر اُجڑا ہے مشکل سے احساس ہوا
پتھر آئے برسوں پہلے شیشے ٹوٹے برسوں بعد

آج ہماری خاک پہ دنیا رونے دھونے بیٹھی ہے
پھول ہوئے جانے کیسے اتنے سستے برسوں بعد

بھول جاؤ کس نے توڑا کیسے توڑا کیوں توڑا
ڈھونڈ رہے ہو کیا گلیوں میں دل کے ٹکڑے برسوں بعد

دستک کی امید لگائے کب تک جیتے ہم
کل کا وعدہ کرنے والے ملنے آئے برسوں بعد

Rate it:
Views: 763
08 May, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets