Add Poetry

فیضِ احمد رضا

Poet: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi By: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi, Malegaon

اُن کو چھوڑا تو ہم پھر کدھر جائینگے
ہم تو واللہ! بے موت مرجا ئینگے

دردِ دل کی دوا ذکرِ طیبہ میں ہے
جب بھی سُن پائینگے پہلے مسکائینگے

ہوگی کافور تاریکیِ ہجر بھی
جلوہ آقا ہمیں اپنا دکھلائینگے

شدتِ تشنگی میں یقیں ہے یہی
حشر میں جامِ کوثر وہ پلوائینگے

فیضِ احمد رضا ہے مُشاہدؔ یہی
نعتِ احمد ہمیشہ لکھے جائینگے
 

Rate it:
Views: 259
13 Jan, 2013
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets